روزانہ ملٹی وٹامنز کے استعمال سے فائدہ ہوتا ہے یا نقصان؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ روزانہ ملٹی وٹامنز استعمال کرتے ہیں تو جان لیں کہ یہ عادت بڑھاپے کی جانب سفر سست کرسکتی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
ماس جنرل بریگھم ہاسپٹل کی تحقیق میں بتایا گیا کہ 2 برس تک روزانہ ملٹی وٹامنز کے استعمال سے حیاتیاتی عمر کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔
خیال رہے کہ ویسے تو ہر فرد کی عمر کا تعین تاریخ پیدائش (کرانیکل ایج) سے کیا جاتا ہے مگر طبی لحاظ سے ایک حیاتیاتی عمر (بائیولوجیکل ایج) بھی ہوتی ہے جو جسمانی اور ذہنی افعال کی عمر کے مطابق ہوتی ہے۔
طرز زندگی اور دیگر عناصر اس حیاتیاتی عمر پر اثرات مرتب کرتے ہیں اور یہ عمر جتنی زیادہ ہوگی مختلف امراض کا خطرہ بھی اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔
اس تحقیق میں 958 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا جن کی اوسط عمر 70 سال تھی۔
ان افراد کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا اور انہیں مختلف سپلیمنٹس استعمال کرنے کے لیے دیے گئے۔
ایک گروپ کو کوکا ایکسٹریکٹ اور ملٹی وٹامن استعمال کرنے کا کہا گیا، دوسرے کو کوکا ایکسٹریکٹ اور ملٹی وٹامن پلیسبو، تیسرے کو کوکا ایکسٹریکٹ پلیسبو اور ملٹی وٹامن اور چوتھے کو 2 پلیسبو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔



