انٹرنیشنل
ایرانی صدر نےسعودی فرمانروا اورولی عہد کو خطوط میں کیا لکھا؟
سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے خطوط موصول ہوئے ہیں۔

تہران(ویب ڈیسک)ایرانی صدر نےسعودی فرمانروا اورولی عہد کو خطوط میں کیا لکھا؟ سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے خطوط موصول ہوئے ہیں۔ سعودی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کےخطوط ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے نائب سعودی وزیرِ خارجہ کو دیے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے خطوط میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کا احاطہ کیا گیا ہے۔