انٹرنیشنل
انڈونیشیا میں سوشل میڈیا پر ای کامرس لین دین پر پابندی
اس اقدام کا مقصد جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت میں آف لائن تاجروں اور بازاروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے: انڈونیشن حکومت کا اعلان

انڈونیشیا(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے وزیر تجارت نے بدھ کے روز ایک نئے ضابطے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ای کامرس لین دین پر پابندی عائد کردی ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت میں آف لائن تاجروں اور بازاروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پرتشدد قیمتوں سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو خطرہ لاحق ہے۔