انٹرنیشنل

5روز سے سرکاری اسپتال کی لائٹ بند، ڈاکٹر ٹارچ لائٹ سے مریضوں کا علاج کرنے پر مجبور

بستر کے سرکاری ہسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی جس کے بعد پانچ دنوں سے ہسپتال کی بجلی بند ہے

بھارت(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈیا کی ریاست چھتیس گڑھ میں سرکاری ہسپتال میں گزشتہ پانچ دنوں سے بجلی بند ہے جس کے باعث ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر موبائل کی فلیش لائٹ کی مدد سے خدمات فراہم کرنے پر مجبور ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بستر کے سرکاری ہسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی جس کے بعد پانچ دنوں سے ہسپتال کی بجلی بند ہے۔ بجلی بند ہونے کے بعد سنیچر کو ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ موبائل فون کی ٹارچ لائٹ کے ذریعے کرتے رہے۔ جمعے کی شام کو نواحی علاقے کلیپال میں ٹرک اور بس کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ اس حادثے کے شکار افراد کو جب ہسپتال لایا گیا تو وہاں جا کر پتا چلا کہ ہسپتال میں بجلی بند ہے جس کے بعد شدید زخمی مریضوں کو دِماراپال میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔ اس حادثے کے بعد جب اِسی سرکاری ہسپتال کی ایمبولینس کو بلایا گیا تو وہ بھی موقع پر نہ پہنچ سکیں جس کے باعث بستر کے تحصیل دار اور چتراکوٹ کے رکن لوک سبھا اسمبلی راجمان بینجیمن کی گاڑیوں میں زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا۔ حادثے کے شکار افراد کو ہسپتال میں بجلی کی بندش کے باعث علاج نہ ملنے پر لواحقین میں شدید غم و غصے میں ہیں جس کے بعد مقامی افراد بھی ان کے ساتھ مل کر سرکاری ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ رکن اسمبلی راجمان بینجیمن کا کہنا ہے کہ انہوں نے الیکٹری سٹی ڈیپارٹمنٹ کو ہسپتال کی بجلی کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button