انٹرنیشنل

مسجد اقصیٰ کو اسرائیل نے مسلمانوں کیلئے بند کر دیا

اسرائیل نے مسلمانوں کا داخلہ روک دیا، یہودیوں پر پابندی کے باوجود انہیں عبادات کی اجازت دیدی۔

مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک) مسلمانوں کے قبلہ اول جو مسجد اقصیٰ سے مشہور ہے، میں اسرائیل نے مسلمانوں کا داخلہ روک دیا، یہودیوں پر پابندی کے باوجود انہیں عبادات کی اجازت دیدی۔  مسجد اقصیٰ کو اسرائیل نے مسلمانوں کیلئے بند کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ تمام دروازے عارضی بند کر دیئے گئے۔

دوسری جانب اسرائیل نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہودیوں کو اپنی عبادات کرنے کی مکمل اجازت دے دی ہے۔ مسجد اقصیٰ کے محکمہ اسلامی اوقاف نے مسلمانوں کا داخلہ روکنے کی تصدیق کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button