انٹرنیشنل

اسرائیلی گولانی بریگیڈ کے کرنل سمیت 13فوجی ہلاک ‘ القسام بریگیڈز کا دعویٰ

رات شجاعیہ میں افسران سمیت 10 فوجیوں کی ہلاکت اسرائیلی فوج کی جنگی قابلیت پر سوال ہے: حماس کا اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت پر ردعمل

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی گولانی بریگیڈ کے کرنل سمیت 13فوجی ہلاک ‘ القسام بریگیڈز کا دعویٰ سامنے آیا ہے جس پر اسرائیل نے بھی اب تک بڑے جانی نقصان کا اعتراف کرلیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیل نے 27 اکتوبر کو غزہ میں زمینی آپریشن شروع کیا تھا اور اب تک اسے مجاہدین کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ زمینی آپریشن میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مقبوضہ فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کے علاقے شجاعیہ اور خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور افسران سمیت 15 فوجی مارے گئے ہیں تاہم اسرائیلی افواج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں زمینی آپریشن میں اعلی افسران سمیت 10 فوجی مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق گزشتہ روز شجاعیہ میں گولانی بریگیڈ کے کمانڈر کرنل اسحاق، ایک لیفٹیننٹ کرنل، 3 میجر اور ایک کیپٹن سمیت 9 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور ائیرفورس سے تعلق رکھنے والا فوجی بھی غزہ میں مارا گیا۔ غزہ میں زمینی آپریشن میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 115 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب شجاعیہ میں اسرائیلی جانی نقصان پر حماس نے کہا ہے کہ رات شجاعیہ میں افسران سمیت 10 فوجیوں کی ہلاکت اسرائیلی فوج کی جنگی قابلیت پر سوال ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ دشمن ہماری مزاحمت کا میدان میں سامنا نہیں کرسکتا، ہم غزہ کو دشمن کا قبرستان بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ حماس نے مزید کہا کہ اسرائیلی عوام جان لیں کہ ان کی ناکارہ قیادت کو اپنے فوجیوں کے نقصان کی پرواہ نہیں، اسرائیل اپنے فوجیوں کو ناحق نہ مروائے، پیش قدمی اور جنگ جاری رہنے کی صورت میں اسرائیلیوں کا نقصان بڑھتا ہی رہے گا، اسرائیل کے پاس واحد آپشن غزہ سے نکلنا اور مقبوضہ فلسطین کو آزاد کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button