انٹرنیشنل

امریکی عدالت نے ٹرمپ کو ایسا جھٹکا دیدیا کہ پورے امریکا میں کھلبلی مچ گئی

نیویارک کی عدالت کا "ٹرمپ گیگ آرڈر چیلنج کیس" چلانے سے انکار کردیا جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مقدمے کے بارے میں پبلک میں بات نہیں کرسکیں گے

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی عدالت نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسا جھٹکا دے دیا کہ پورے امریکا سمیت دنیا بھر میں کھلبلی مچ گئی ہے جبکہ ٹرمپ سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گیگ آرڈرکے خلاف اپیل مسترد کردی ہے۔ نیویارک کی عدالت کا "ٹرمپ گیگ آرڈر چیلنج کیس” چلانے سے انکار کردیا جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مقدمے کے بارے میں پبلک میں بات نہیں کرسکیں گے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 11 جولائی سے قبل گیگ آرڈر ختم کرنے کی اپیل کی تھی، ٹرمپ کو اس کیس میں پچھلے ماہ مجرم قرار دیا گیا تھا اور سزا 11 جولائی کو سنائی جانی تھی۔کورٹ آف اپیلز نے ٹرمپ کی اپیل کوئی قابلِ ذکر آئینی نکتہ موجود نہ ہونے پر مسترد کی، جج جوآن مرچن نے ٹرمپ کو ان کے خلاف مقدمے پر بات کرنے سے منع کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button