انٹرنیشنل

آرمینیا نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا، اسرائیل بھڑک اٹھا

جمعہ کو آرمینیا کی وزارت خارجہ نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مخالفت کی

آرمینیا(ماینٹرنگ ڈیسک) ناروے، آئرلینڈ اور سپین کے بعد آرمینیا نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا ہے جس کے بعد اسرائیل بھڑک اٹھا ہے اور انتہائی نامناسب ردعمل کا اظہار کیاہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جمعہ کو آرمینیا کی وزارت خارجہ نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مخالفت کی۔ آرمینیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قانون، خودمختاری اور امن کے لیے اپنی وابستگی کی تصدیق کرتے ہوئے جمہوریہ آرمینیا نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرلیا ہے۔ آرمینیا نے مزید کہا کہ وہ مشرق وسطی میں طویل مدتی امن اور استحکام قائم کرنے کے لیے حقیقی طور پر دلچسپی رکھتا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے ایک سینئر اہلکار حسین الشیخ نے آرمینیا کی جانب سے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button