انٹرنیشنل

اسرائیل تباہی کے دہانے پر، لاکھوں شہری اپنے وزیراعظم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

مظاہرین نے احتجاج کے دوران تل ابیب میں آگ لگا کر کئی سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کردیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، لاکھوں شہری اپنے ہی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، تو دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے عوام کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف لاکھوں اسرائیلی عوام نے ملک گیر مظاہرہ کیا ہے جس میں ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے اسرائیل یرغمالیوں کو رہا کرانے کے لیے حماس کے ساتھ معاہدہ کرے اور ملک میں نئے انتخابات بھی کرائے جائیں۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران تل ابیب میں آگ لگا کر کئی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردیں، جبکہ اس دوران پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو کی یروشلم اور قیصریہ میں رہائشگاہوں کے باہر بھی ہزاروں مظاہرین نے جمع ہوکر احتجاج ریکارڈ کرایا اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button