غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج بھارتی ہتھیار استعمال کررہی ہے، رپورٹس نےدنیا بھرمیں کھلبلی مچادی
کارگل جنگ میں بھارت کو ہتھیارفراہم کرنے کے حوالے سےاسرائیلی سفیر نےچونکا دینےوالےانکشافات کر دئیے ہیں۔

یروشلم(ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہےکہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج بھارتی ساختہ ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔ دوسری جانب ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے کہ کارگل جنگ میں بھارت کو ہتھیارفراہم کرنے کے حوالے سےاسرائیلی سفیر نےچونکا دینےوالےانکشافات کر دئیے ہیں۔ بھارت میں اسرائیل کےسابق سفیرڈینیئل کارمون نےانکشاف کرتےہوئےکہا ہےکہ کارگل جنگ میں اسرائیل نےبھارت کو ہتھیارفراہم کیے تھے۔ اسرائیل کےسابق سفیرڈینیئل کارمون نےاسرائیلی اخبارکو انٹرویودیتےہوئےکہا کہ کارگل جنگ کی حمایت کےبدلےبھارت اسرائیل کوغزہ جنگ میں ہتھیار فراہم کرسکتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ کارگل جنگ میں اسرائیل ان ممالک میں سے ایک ہےجس نےبھارت کوہتھیار فراہم کیےتھے۔
اس سےپہلےبھی اسرائیلی اوربھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہےکہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج بھارتی ساختہ ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔ انڈین ٹریڈ یونین نے اسرائیل کو اسلحہ لے جانے والے تمام بحری جہازوں کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ ڈینئیل کارمون 2014ء سے 2018ء تک بھارت میں اسرائیل کے سفیر رہے تھے۔