انٹرنیشنل

حکمران جماعت بی جے پی ایودھیا میں انتخابی معرکہ کیوں ہاری؟ وجوہات سامنے آگئیں

بی جے پی کو شکست دینے والے 79 سالہ دلت لیڈر اودھیش پرساد مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد بھی شہ سرخیوں میں ہیں

ایودھیا(ویب ڈیسک)حکمران جماعت بی جے پی ایودھیا میں انتخابی معرکہ کیوں ہاری؟ وجوہات سامنے آگئیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہندوؤں کے مقدس شہر ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے بعد فیض آباد لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کو شکست دینے والے 79 سالہ دلت لیڈر اودھیش پرساد مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد بھی شہ سرخیوں میں ہیں۔ ایودھیا کے علاقے سے باہر کے زیادہ تر لوگ باہر فیض آباد سیٹ پر بی جے پی کی غیر متوقع شکست سے بہت زیادہ حیران ہیں۔

لیکن اترپردیش کے ملکی پور کےموجودہ ایم ایل اے اودھیش پرساد کی سیاست کو قریب سےجاننےوالوں کے لیےان کی جیت غیر متوقع نہیں۔ ان کا خیال تھا کہ اودھیش پرساد ایودھیا میں سیاسی ہلچل کےموجب ہو سکتےہیں اور ایسا ہی ہوا۔ ایودھیا میں بہت سے لوگوں کا ماننا ہےکہ بی جے پی امیدوارللو سنگھ کی مقامی مسائل سےلاتعلقی اور لاعلمی بی جے پی کی شکست کی بڑی وجہ ہے۔

لیکن ایسے لوگ بھی کم نہیں ہیں جو یہ محسوس کرتے ہیں کہ ایودھیا سے بی جے پی نہیں ہاری بلکہ اودھیش پرساد کی زمینی سطح کی سیاست نے اسے شکست دی ہے۔ اودھیش پرساد سے پوروانچل ایکسپریس وے پر ہماری ملاقات ہوئی۔ وہ ملکی پور اسمبلی حلقہ کے ایک گاؤں میں شادی میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔

اودھیش پرساد کہتے ہیں کہ ’یہ ہمارے ایک قریبی شناسا کی بیٹی کی شادی تھی۔ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہم جہاں بھی ہوں گے، چاہے کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہوں آئیں گے ضرور۔ اور ہم نے وعدہ پورا کیا۔ علاقے کے لوگوں سے کیا گیا ہر وعدہ ہم نے پورا کیا ہے۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button