انٹرنیشنل
وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج عدالت سے بری،رہائی کے بعد آبائی شہر روانہ
وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج ماریانا آئی لینڈزکی عدالت میں پیش ہوگئے جہاں سےانہیں بری کردیاگیا

آئی لینڈز(ویب ڈیسک)وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج عدالت سے بری،رہائی کے بعد آبائی شہر روانہ ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج ماریانا آئی لینڈزکی عدالت میں پیش ہوگئے جہاں سےانہیں بری کردیاگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 52 سالہ جولیان اسانج آسٹریلیا کے اپنے آبائی شہر کینبرا روانہ ہوگئے۔ عدالت میں جج کا کہنا تھا کہ جولیان اسانج کا کیس 10سال پہلے لایا جاتا تو ڈیل کی درخواست قبول نہیں کرتے، جولین اسانج کا 62 ماہ قید میں رہنا منصفانہ ہے۔
جولیان اسانج کے وکیل کا کہنا تھا کہ آج تاریخی دن ہے، ان کا مقدمہ آزادی اظہار کی جیت ہے۔دوسری جانب جولیان اسانج کی رہائی پر امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ جولیان اسانج بغیر اجازت امریکا واپس نہیں آسکیں گے۔ یاد رہے کہ جولیان اسانج نے 2010ء میں امریکا کی خفیہ معلومات جاری کردی تھیں۔