غزہ کی جنگ،اسرائیلی شہری دنیا بھر میں غیر محفوظ،امریکی وزیرخارجہ نے خبردارکردیا
بلنکن نےکہا کہ ،"7 اکتوبر کواسرائیل پرحماس کےخوفناک دہشت گردحملےاوراس کےنتیجےمیں شروع ہونےوالےغزہ کےتنازعے کےبعد سے،دنیا بھرمیں صیہون مخالفت اوراسلاموفوبیا دونوں میں نمایاں اضافہ ہوا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) غزہ کی جنگ،اسرائیلی شہری دنیا بھر میں غیر محفوظ،امریکی وزیرخارجہ نے خبردارکردیا۔ امریکی حکومت کی ایک سالانہ رپورٹ میں غزہ کی جنگ کے دوران دنیا بھر میں یہودیوں اور مسلمانوں دونوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تعصب کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور بین الاقوامی مذاہب کے خصوصی سفیر رشاد حسین نے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی عالمی صورتحال سے متعلق سال 2023 کی رپورٹ جاری کی، جس میں کہا گیا ہےکہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ اب بھی مذہبی آزادی کے احترام نسے محروم ہیں۔۔ بلنکن نے اپنی تقریر میں غزہ کے تنازع کا بھی حوالہ دیا۔
بلنکن نےکہا کہ ،”7 اکتوبر کواسرائیل پرحماس کےخوفناک دہشت گردحملےاوراس کےنتیجےمیں شروع ہونےوالےغزہ کےتنازعے کےبعد سے،دنیا بھرمیں صیہون مخالفت اوراسلاموفوبیا دونوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں امریکہ میں نفرت پرمبنی جرائم اورمسلمانوں اوریہودیوں کونشانہ بنانےوالےدوسرےواقعات کی رپورٹس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔” بلنکن نےکہاکہ کچھ ملکوں نے ، جن میں سعودی عرب شامل ہے ،جسے امریکی محکمہ خارجہ نے خاص تشویش کا ملک قراردیا ہے ،رواداری اور مذہبی آزادی کو فروغ دینے کےلیے اقدامات کیے ہیں۔



