انٹرنیشنل

ٹرمپ آئندہ انتخابات کا سب سے تگڑا "گھوڑا” بن گئے،سپریم کورٹ نے بھی آزادی کا پروانہ جاری کردیا

سپریم کورٹ نےفیصلہ دیا ہےکہ امریکی صدور کو اپنے دورِ حکومت میں کیے گئے سرکاری اقدامات کے خلاف مجرمانہ الزامات کےمقدموں کا سامنا کرنے سےاستثنیٰ حاصل ہے۔

واشنگٹن (ویب ڈیسک)ٹرمپ آئندہ انتخابات کا سب سے تگڑا "گھوڑا” بن گئے،سپریم کورٹ نے بھی آزادی کا پروانہ جاری کردیا۔رپورٹ کے مطابق امریکہ کی سپریم کورٹ نےفیصلہ دیا ہےکہ امریکی صدور کو اپنے دورِ حکومت میں کیے گئے سرکاری اقدامات کے خلاف مجرمانہ الزامات کےمقدموں کا سامنا کرنے سےاستثنیٰ حاصل ہے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کیے گئے دعوے سے متعلق ایک مقدمے میں اعلیٰ ترین عدالت نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدور اپنے دفتر کی "بنیادی” ذمہ داریاں نبھانے کے لیے فوجداری استغاثہ سے مکمل استثنیٰ رکھتے ہیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں سال 2020 کے الیکشن کے نتائج الٹنے کی کوشش کے معاملے پر استغاثہ کی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کے حامیوں نے چھ جنوری 2021 کو کانگریس کی عمارت پر اس وقت حملہ کر دیا تھا جب وہاں موجودہ صدر جو بائیڈن کی سال 2020 کے انتخابات میں کامیابی کی توثیق کا عمل جاری تھا۔

اب جب کہ ٹرمپ ایک مرتبہ پھر صدارتی الیکشن کی دوڑ میں شامل ہیں اور سپریم کورٹ کے ٖفیصلے کا فوری طور پر اثر یہ ہو گا کہ ان کے خلاف وفاقی الزامات کا فیصلہ 2024 کے انتخابات سے پہلے نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button