انٹرنیشنل

کیا روس، افغانستان میں قائم طالبان حکومت کو تسلیم کر لے گا؟

ہمیں یہ مان لینا چاہیے کہ ملک کا اقتدار طالبان کے پاس ہے،اور اس لحاظ سے طالبان یقینا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے اتحادی ہیں: روسی صدر

روس (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا روس ، افغانستان میں قائم طالبان کی حکومت کو تسلیم کر لے گا؟ اس حوالے سے انٹرنیشنل رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد سب چونک کر رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر نے کہا کہ طالبان نے کچھ ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، لیکن اب بھی ایسے مسائل ہیں جن پر ملک کے اندر اور عالمی برادری کی جانب سے مسلسل توجہ کی ضرورت ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے افغانستان کو روس کا اتحادی ملک رہے کہ یہ تنظیم روس میں کالعدم ہے۔ولدایمیر پیوٹن نے کہا کہ ہمیں یہ مان لینا چاہیے کہ ملک کا اقتدار طالبان کے پاس ہے،اور اس لحاظ سے طالبان یقینا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے اتحادی ہیں، کیونکہ کوئی بھی حکمران اس ریاست کے استحکام میں دلچسپی رکھتے ہیں جس پر وہ حکومت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button