برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر خزانہ کون؟ نام سامنے آگیا
نو منتخب وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے برطانوی سیاسی تاریخ میں شطرنج کی چائلڈ چیمپئن اور بینک آف انگلینڈ کی اکانومسٹ ریچل ریوز کو پہلی خاتون وزیر خزانہ مقرر کیا ہے

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے نو منتخب وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے پہلی خاتون وزیر خزانہ کس کو مقرر کیا ہے؟ اس حوالے سے نام سامنے آنے کے بعد برطانوی شہری دنگ رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق شطرنج کی چائلڈ چیمپئن اور بینک آف انگلینڈ کی اکانومسٹ ریچل ریوز برطانوی سیاسی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر خزانہ ہیں۔ ریچل ریوز نے مشکل حالات کے باوجود ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ریچل ریوز نے ایکس چیکر کی چانسلر منتخب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ ہر اس لڑکی اور خاتون کے لیے جو یہ پڑھ رہا ہے کہ آج یہ ظاہر کریں کہ آپ کے مقاصد کی کوئی حد نہیں ہے۔برطانیہ میں حال ہی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں لیبر پارٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد کنزرویٹو پارٹی کے 14 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوا اور لیبر پارٹی کی فتح کے ساتھ ہی ریچل ریوز ایکس چیکر کی چانسلر منتخب ہوئیں۔