انٹرنیشنل

مودی کو ایک اور بڑا جھٹکا،وزیراعلیٰ دہلی اندر کیجریوال کو سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی

بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیراعلیٰ اندر کیجریوال کو منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت دی دی ہے تاہم ابھی انھیں جیل سے رہا نہیں کیا جائے گا

نیودہلی(ویب ڈیسک)مودی کو ایک اور بڑا جھٹکا،وزیراعلیٰ دہلی اندر کیجریوال کو سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی۔رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیراعلیٰ اندر کیجریوال کو منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت دی دی ہے تاہم ابھی انھیں جیل سے رہا نہیں کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ اندر کیجریوال کو ابھی جیل سے اس لئے رہا نہیں کیا جائے گا کیونکہ ایک اور کیس میں ان سے بھارت کے مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) تحقیقات کرہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے ایما پر اندر کیجریوال کے خلاف منی لانڈرنگ سمیت متعدد دیگر کیسز بنائے گئے جنھیں عدالت نے عدم شواہد کی بناپر خارج کردیا ہے ،رپورٹ کے مطابق اندرکیجریوال کو بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت ملنے پر مودی سرکار کو ایک اور بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ وزیراعظم مودی پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی اور کانگرس کے سربراہ راہول گاندھی نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جواز بناتے ہوئے نریندرا مودی پر شدید الفاظ میں تنقید کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button