انٹرنیشنل
امریکی نائب صدرکمیلاہیرس کا بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے ہنگامی رابطہ
ڈیمو کریٹک پارٹی کے اعلیٰ سطح کے حلقوں میں یہ بحث چل نکلی ہے کہ جو بائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ کے مدمقابل انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہئے

نیودہلی(ویب ڈیسک) بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن راہول گاندھی کا امریکی نائب صدر کمیلا ہیرس کے درمان ہنگامی طور پر ٹیلیفونک رابطہ،کیا بات چیت ہوئی ؟تفصیلات سامنے نہیں آسکیں تاہم سننے میں آرہا ہے کہ بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور نائب امریکی صدر کمیلا ہیعس سے ہونے والے رابطے کو بہت معنی خیز قرار دیا جارہا ہے۔
واضح ہوکہ امریکی صدر جوبائیڈن کے 5 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا معاملہ دن بدن مشکوک ہوتا جارہا ہے اور اب ڈیمو کریٹک پارٹی کے اعلیٰ سطح کے حلقوں میں یہ بحث چل نکلی ہے کہ جو بائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ کے مدمقابل انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔یہ اطلاعات بھی آرہی ہیں کہ کمیلا ہیرس کو امریکی صدارت کی انتخابی دوڑ کے لئے نازد کیا جاسکتا ہے۔