انٹرنیشنل

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نائب وزیراعظم مقرر

وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے صاحبزادے اور ولی عہد 41 سالہ حمدان بن محمد کونائب وزیراعظم اور وزیردفاع مقررکردیا

دبئی(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کےولی عہد نائب وزیراعظم مقررمتحدہ عرب امارات کےنائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے صاحبزادے اور ولی عہد 41 سالہ حمدان بن محمد کونائب وزیراعظم اور وزیردفاع مقررکردیا۔ عرب میڈیا کےمطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی گئی ہے۔ جس کا اعلان نائب صدراوروزیراعظم محمد بن راشد المکتوم نےکیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کو نائب وزیراعظم مقررکردیا گیا اسی طرح ولی عہد دبئی حمدان بن محمد کو بھی نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔ کابینہ میں دو خاتون وزرا بھی شامل ہیں۔ وزیرتعلیم سارہ امیری اوروزیرمملکت برائےانٹرپرنیورشپ عالیہ عبداللہ ہوں گی۔

یاد رہےکہ ولی عہد شیخ حمدان2008 سےدبئی کے ولی عہد ہیں اورسوشل میڈیا پرسب سےزیادہ مقبولیت رکھنےوالےشہزادے ہیں۔ ان کےانسٹاگرام پرایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد فالورزہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button