انٹرنیشنل

کاملا ہیریس کےلیےڈیموکریٹ ڈونرزکو بائیڈن کی جیت کی یقین دہانی کرانا دشوارہوگیا

کاملا ہیریس نے ڈونرز کو باور کرانے کی کوشش کی کہ زیادہ پریشانی کی بات نہیں تاہم زیادہ تر ڈونرز نے کہا کہ کاملا ہیریس کی بات میں زیادہ وزن نہیں

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا کی نائب صدر کاملا ہیریس نے 300 ڈیموکریٹ ڈونرز سے گفتگو کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کاملا ہیریس کے لیے ڈیموکریٹ ڈونرز کو بائیڈن کی جیت کی یقین دہانی کرانا دشوار ہوگیا۔ کاملا ہیریس نے ڈونرز کو باور کرانے کی کوشش کی کہ زیادہ پریشانی کی بات نہیں تاہم زیادہ تر ڈونرز نے کہا کہ کاملا ہیریس کی بات میں زیادہ وزن نہیں۔ امریکی نائب صدر کی بات چیت بائیڈن پر دستبردار ہونے کے لیے بڑھتے دباؤ کے موقع پر ہوئی۔

اکثر ڈیموکریٹس کا خیال ہے کاملا ہیریس ہی بائیڈن کی متبادل ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق کاملا ہیریس نے ٹرمپ پر تنقید کی، پروجیکٹ 2025 کے خطرے کا بتایا۔ رکن انتخابی مہم کا کہنا ہے کہ کاملا ہیریس نے ڈونرز سے بات وائٹ ہاوس کی درخواست پر کی۔ کاملا ہیریس نے بائیڈن سے متعلق صرف مختصر بات کی، سوالات کا جواب نہیں دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button