انٹرنیشنل

بنگلا دیش میں نافذ کرفیو میں آج نرمی کی جائے گی

طلبہ کے احتجاج میں 105 افراد کی ہلاکت کے بعد گزشتہ شام 6 بجے سے ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا

ڈھاکا(ویب ڈیسک) بنگلا دیش میں گزشتہ شام 6 بجے سے نافذ ہونے والے کرفیو میں آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے نرمی کی جائے گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹا سسٹم کے خلاف جاری طلبہ کے احتجاج میں 105 افراد کی ہلاکت کے بعد گزشتہ شام 6 بجے سے ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔

پرتشدد مظاہروں کے بعد ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی ہے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکا کی سڑکوں پر فوج کا گشت جاری ہے تاہم مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے دو گھنٹوں کے لیے کرفیو میں نرمی کی جائےگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ملک بھر میں نافذ کرفیو کل صبح مقامی وقت کے مطابق 10 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔ واضح رہے کہ 5 روز سے جاری پُرتشدد مظاہروں میں اموات کی تعداد 105 ہوچکی ہے جبکہ پولیس اور طلبہ کے درمیان کئی روز سے جاری جھڑپوں میں ڈھائی ہزار سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں، جن میں 104 پولیس اہلکار اور 30 صحافی بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button