انٹرنیشنل

وزیر خزانہ ہو تو ایسا، بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ساتویں بجٹ بھی پیش کر دیا

عالمی معیشت میں غیر یقینی صورت حال کے باوجود بھارت اقتصادی ترقی کی راہ پر مسلسل گامزن ہے: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا مؤقف

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں تیسری مرتبہ کامیاب ہونے والی نریندرا مودی کی حکومت نے عام بجٹ پیش کر دیا ہے جبکہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ساتویں مرتبہ بجٹ پیش کیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے مسلسل ساتویں مرتبہ بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معیشت میں غیر یقینی صورت حال کے باوجود بھارت اقتصادی ترقی کی راہ پر مسلسل گامزن ہے۔ بجٹ میں بیشتر تفصیلات رواں سال فروری میں پیش کردہ عبوری بجٹ سے زیادہ مختلف نہیں ہیں۔ اس بجٹ میں اگلے سال کے لیے 32.07 لاکھ کروڑ روپے کی آمدنی اور 48.21 لاکھ کروڑ روپے کے خرچ کا گوشوارہ پیش کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button