انٹرنیشنل

یرغمالیوں کی ہلاکت،اسرائیلی سفیر نےاقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ کردیا

اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نےغزہ میں یرغمالیوں کی ہلاکت پرسلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

جینوا(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نےغزہ میں یرغمالیوں کی ہلاکت پرسلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کےمطابق اسرائیلی سفیر نےکہا ہےکہ سلامتی کونسل غزہ میں یرغمالیوں کی صورتِ حال اورحماس کی مذمت کےلیےفوری اجلاس بلائے۔ اسرائیلی سفیرکا کہنا ہےکہ سلامتی کونسل نےابھی تک حماس کی مذمت کی، نہ ہی یرغمالیوں کےلیےفیصلہ کن کارروائی کی۔

دوسری جانب غزہ میں 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت پراسرائیل میں ہڑتال کی گئی۔ اسرائیلی میڈیا کےمطابق اسرائیلی بزنس فورم،ٹیک کمپنیز،بارایسوسی ایشن،ٹیچرزیونین اوریونیورسٹی ہیڈ ایسوسی ایشن نےہڑتال کی حمایت کی۔ اس کےعلاوہ تل ابیب میونسپلٹی،مینوفیکچررزایسوسی ایشن،اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائرلاپڈ نےبھی ہڑتال کی حمایت کی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ ہڑتال کی وجہ سےاسرائیل میں بن گویرایئر پورٹ بھی بند رہےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button