انٹرنیشنل

اسرائیلی وزیردفاع یواف گیلنٹ نےدورہ امریکا ملتوی کردیا

امریکی وزیر دفاع سے ملاقات کرنی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع امریکی ہم منصب سے ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے بارے میں گفتگو کرنے جا رہے تھے

تل ابیب(ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ نے اپنا دورہ امریکا ملتوی کردیا، اسرائیلی وزیر دفاع کو واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع سے ملاقات کرنی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع امریکی ہم منصب سے ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے بارے میں گفتگو کرنے جا رہے تھے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر سے بات ہونے تک وزیر دفاع کو جانے سے روکا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے حسن نصر اللّٰہ کے بعد ان کے جانشین ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ کے نئے سربراہان کو بھی نشانہ بنائیں گے، اسرائیل کی جنگ لبنانی عوام سے نہیں بلکہ ایران سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button