انٹرنیشنل
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی پر بننے والی فلم،ہنگامہ کھڑا ہوگیا
فلم میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جوانی کا زمانہ پیش کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کے قانونی مشیروں کا کہنا ہے کہ اس فلم میں ٹرمپ کا کردار بہت سی خامیوں سے اٹا ہوا ہے

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالاتِ زندگی پر بنائی گئی فلم دی اپرنٹس کو کچرا قرار دیا ہے۔ اس فلم کے امریکا بھر کے سنیماؤں میں ریلیز ہوتے ہی ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جوانی کا زمانہ پیش کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کے قانونی مشیروں کا کہنا ہے کہ اس فلم میں ٹرمپ کا کردار بہت سی خامیوں سے اٹا ہوا ہے۔ فلم بنانے والوں نے معقول تحقیق نہیں کی۔ کردار میں بہت جھول ہیں۔ فلم میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے اپنی سابق اہلیہ ایوانکا کو ریپ کیا تھا۔



