انٹرنیشنل

کینیڈا،بھارت پر سفارتی پابندیاں عائد کرے،نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جگمیت سنگھ کا مطالبہ

جگمیت سنگھ نے کینیڈا سے بھارتی سفارت کاروں کی بے دخلی کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا بھارتی تنظیم ’آر ایس ایس‘ پر پابندی عائد کرے

ٹورنٹو(ویب ڈیسک) کینیڈا کی ایک بڑی سیاسی جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) کے سربراہ جگمیت سنگھ نے بھارت پر سفارتی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ جگمیت سنگھ نے کینیڈا سے بھارتی سفارت کاروں کی بے دخلی کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا بھارتی تنظیم ’آر ایس ایس‘ پر پابندی عائد کرے اور کینیڈا میں مجرمانہ سرگرمیوں پر سخت ترین سزائیں نافذ کی جائیں۔

مزید برآں کینیڈا کی اپوزیشن پارٹی کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ پیئر پولیور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا کی وفاقی پولیس (آر سی ایم پی) کی جانب سے بھارتی سفارت کاروں پر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے عائد کردہ الزامات انتہائی تشویش ناک ہیں، انہیں سنجیدہ لینا چاہیے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت کسی بھی ملک کی طرف سے کوئی بھی غیر ملکی مداخلت ناقابلِ قبول ہے اور اسے روکا جانا چاہیے۔  پیئر پولیور نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت کا پہلا کام اپنے شہریوں کو غیر ملکی خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button