انٹرنیشنل

اسرائیل کا امریکی تجاویز ماننے سے صاف انکار

نیتن یاہو کےدفتر سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ  اسرائیل امریکا کی تجاویز سنےگا لیکن فیصلے اپنےقومی مفادات کے مطابق خود کرے گا

تل ابیب(ویب) اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کےدفتر سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ  اسرائیل امریکا کی تجاویز سنےگا لیکن فیصلے اپنےقومی مفادات کے مطابق خود کرے گا۔ نیتن یاہو کےدفترسےجاری کردہ یہ بیان امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونےوالےایک آرٹیکل کے ساتھ منسلک تھا۔ اس آرٹیکل میں یہ بھی لکھا ہے کہ اسرائیل نے جو بائیڈن انتظامیہ کو آگاہ کیا ہےکہ وہ ایران کےجوہری یا تیل کےمقامات کونہیں بلکہ صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنائےگا۔

نیتن یاہو نے بائیڈن انتظامیہ کو یقین دلایا ہے کہ اسرائیل بڑے پیمانے پر جنگ سے بچنے کے لیے صرف ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنائے گا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا گیا تھا اور 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button