انٹرنیشنل
حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کا معاملہ، اسرائیلی فوج نے بڑا دعویٰ کر دیا
جس عمارت میں تین افراد کو نشانہ بنایا گیا اس میں یرغمالیوں کے موجود ہونے کے کوئی آثار نہیں ملے ہیں' تینوں افراد کی شناخت کی تصدیق نہیں کی جاسکتی: اسرائیلی فوج

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کا معاملے پر ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے کیونکہ اسرائیلی فوج نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے ان کی شہادت کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس امکان کی جانچ کر رہی ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں ایک کارروائی کے بعد حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق کارروائی میں تین عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جس عمارت میں تین افراد کو نشانہ بنایا گیا اس میں یرغمالیوں کے موجود ہونے کے کوئی آثار نہیں ملے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیاہے کہ اس مرحلے پر تینوں افراد کی شناخت کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔