انٹرنیشنل

سعودی ولی عہد اورعراقی وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ

دونوں رہنماؤں نے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے لبنان اور فلسطین کی موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو کی

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور عراقی وزیراعظم محمد السوڈانی کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے لبنان اور فلسطین کی موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو کی ہے۔

علاوہ ازیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللّٰہ ثانی نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں خطے کی سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطین اور لبنان کے لیے امداد کی فراہمی اور بحران کا حل تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button