مقبوضہ کشمیر میں فالسفلیگ آپریشن، ایک ڈاکٹر اور چھ مزدور ہلاک
مودی سرکارکی جانب سے پلواما، ،اڑی راجوڑی،ریاسی، ڈوڈہ اور کٹھوعہ جیسے دیگر علاقوں میں متعدد فالس فلیگ آپریشنز کیے جاچکے ہیں

سری نگر(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیرمیں فالسفلیگ آپریشن کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر اور چھ مزدور ہلاک ہو گئے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر الیکشن میں مودی سرکارکوشکست سیدوچارہونا پڑااوراب مودی سرکارکشمیرمیں سیاسی وعسکری انتشار پیدا کرکیاپنے مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔منی پور،ناگا لینڈ،آسام اورکشمیرمیں بی جیپی جان بوجھ کرایسے حالات پیدا کررہی ہے کہ عوام کو مودی سرکارکی ریاستی اور بین الاقوامی سطح پرکارکردگی سے دور رکھا جائے۔مقبوضہ جموں وکشمیرکےضلع گاندربل،میں مودی سرکارکی طرف سے کئے جانے والے ایک فالسفلیگ آپریشن کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر اورچھ مزدور ہلاک ہوئے۔
مودی سرکار نے ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی اس دہشت گردحملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا ہے اوربھارتی میڈیا زوروشور سے پراپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے۔اس سے قبل بھی مودی سرکارکی جانب سے پلواما، ،اڑی راجوڑی،ریاسی، ڈوڈہ اور کٹھوعہ جیسے دیگر علاقوں میں متعدد فالس فلیگ آپریشنز کیے جاچکے ہیں۔بھارتی ایجنسی را کیزیرنگرانی ایکس اکانٹس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے نوشہرہ سیکٹرمیں جھوٹے فالس فلیگ آپریشن کی خبردی گئی۔بی جے پی اس طرح کے نام نہاد آپریشن کر کےکشمیری عوام کی حمایت سمیٹنا چاہتی ہے،بھارت کا سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے فالسفلیگ آپریشن کرنا معمول بنتا جار رہا ہے۔