انٹرنیشنل

اسرائیلی حملےمیں 2 فوجی اہلکاروں کی شہادتیں،ایران نے تصدیق کردی

ایران کا کہنا ہےکہ آج صبح ہونےوالےاسرائیلی متعدد حملوں میں ایران کےفوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 2 ایرانی فوجی اہلکارشہید ہوئےہیں

تہران(ویب ڈیسک) ایران نےاسرائیل کےفوجی اہداف پرحملوں میں 2 فوجی اہلکاروں کی شہادت کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق ایران کا کہنا ہےکہ آج صبح ہونےوالےاسرائیلی متعدد حملوں میں ایران کےفوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 2 ایرانی فوجی اہلکارشہید ہوئےہیں۔

میڈیا کی رپورٹس کےمطابق ایران پرحملے کےلیےکل 100 اسرائیلی لڑاکا طیاروں اورڈرونز نےحصہ لیا، جنہوں نے ایران کی 20 میزائل اورڈرون تنصیبات پر 3 مختلف مرحلوں میں حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ اس نےیکم اکتوبر کے ایرانی حملےپرجوابی کارروائی کی ہے،اس مختصراورٹارگٹڈکارروائی میں فضائی حملوں کےدوران صرف ایران کی میزائل اور ڈرون تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نےدھمکی دی ہےکہ ایران نےاگراب اس پرجوابی کارروائی کی تواسےبھاری قیمت چکانی پڑے گی، اگلی مرتبہ یہ حملہ ٹارگٹڈ نہیں ہوگا۔ دریں اثناء ایران نےاسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتےہوئےکہا ہےکہ اسرائیلی حملےمیں دارالحکومت تہران اورملک کےدیگرحصوں میں فوجی مقامات کونشانہ بنایا گیا،تاہم اس حملےمیں محدود نقصان ہوا ہے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button