انٹرنیشنل

ایران پراسرائیلی حملےعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی،ملائیشیاء کی وزارتِ خارجہ کا اظہارمذمت

ملائشین وزارتِ خارجہ نےکہا ہےکہ ایران پر حملے علاقائی استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اسرائیلی حملوں نے خطے کو وسیع جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے

کوالا لامپور(ویب ڈیسک)ملائشین وزارتِ خارجہ کی جانب سےجاری کیےگئےبیان میں کہا گیا ہےکہ ملائیشیا 26 اکتوبر 2024ء کی علی الصبح اپران کےعلاقے تہران،کرج،کاشان، مشہد اورشیرازمیں اسرائیلی فوجی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ملائیشیاء کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہےکہ ایران پراسرائیلی حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ملائشین وزارتِ خارجہ نےکہا ہےکہ ایران پر حملے علاقائی استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اسرائیلی حملوں نے خطے کو وسیع جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، اس سے ہونے والے نقصان کا تعین کیا جا رہا ہے۔ وزارتِ خارجہ ملائیشیا نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری اس کشیدگی کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیوں نے مشرقِ وسطیٰ کی سلامتی اور مستقبل کے استحکام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

  ملائشین وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں مقیم ملائیشیا کے باشندوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور  مقامی حکام کی طرف سے فراہم کردہ رہنمائی پر عمل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button