انٹرنیشنل

فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپیں، 4اسرائیلی فوجی ہلاک

ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 3 اسٹاف سارجنٹ شامل ' جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کا ایک افسر شدید زخمی بھی ہوا ہے: اسرائیلی میڈیا

غزہ (ماینٹرنگ ڈیسک) شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ابھی بھی ایک افسر شدید زخمی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 3 اسٹاف سارجنٹ شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کا ایک افسر شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ میڈیا کے مطابق ہلاک فوجی اسرائیلی فوج کے گھوسٹ یونٹ کا حصہ تھے اور فوج کی جانب سے ان کی ہلاکت کے حوالیسے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق گزشتہ ایک سال سے جاری جنگ میں مجموعی طور پر 766 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button