انٹرنیشنل

شہید یحییٰ سنوار نے اپنی آخری وصیت میں کیا لکھا تھا؟ تہلکہ مچا دینے والی سچائی سامنے آگئی

حکم دیا کہ اس لیے خود کو ایک طویل اور شدید جنگ کیلئے تیار کرو، اس قبضے سے ہم باہر نکلیں گے اور بیت المقدس کے دروازے پر پہنچیں گے: شہید یحییٰ سنوار

مقبوضہ فلسطین (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ شہید یحییٰ سنوار کی آخری وصیت سامنے آگئی’ اس وصیت میں کیا لکھا تھا ؟ تہلکہ مچا دینے والی سچائی سامنے آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 16 اکتوبر کو حماس کے سربراہ یحیی سنوارغزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فورسز سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے تھے۔ یحییٰ سنوار کو خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ اب حماس کے شہید سربراہ کی آخری وصیت سامنے آئی ہے اور یہ وصیت حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے میڈیا کو پڑھ کر سنائی۔ انہوں نے بتایاکہ اپنی شہادت سے دو ہفتے قبل یحییٰ سنوار نے خط لکھا تھا جس میں قیادت اور کارکنوں کو مخاطب کیا گیا ہے۔ انہوں نے حکم دیا کہ اس لیے خود کو ایک طویل اور شدید جنگ کیلئے تیار کرو، اس قبضے سے ہم باہر نکلیں گے اور بیت المقدس کے دروازے پر پہنچیں گے۔ یحییٰ سنوار نے لکھاکہ ہمیں سمجھنا ہوگا یہ ایک جنگ ہے اور یہ جنگ بہت سے لوگوں کی توقع سے زیادہ طویل ہوسکتی ہے لیکن یہ جنگ جتنی طویل ہوگی تو ہم آزادی کے اتنے ہی قریب پہنچے گے، یہ ہماری زمین سے اسرائیل کے وجود کا خاتمہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button