انٹرنیشنل

ایران ،اسرائیل کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1.5 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 74 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

تہران(ویب ڈیسک) ایران اور اسرائیل کے درمیان تناؤکی وجہ سےعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1.5 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت 74 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی 70 ڈالرز فی بیرل میں فروخت جاری ہے۔ دوسری جانب  ایران نے خطے کے ممالک کو بتا دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر ایک جارحانہ انداز میں حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق تہران نے خطے کے سفارت کاروں کو بتایا ہے کہ وہ اسرائیل پر مزید طاقت ور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ایران کا یہ پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے ایران کو تنبیہ کی ہے کہ اسرائیل پر جوابی ردِعمل کی صورت میں اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button