انٹرنیشنل

یورپ میں مقیم ایرانیوں کی احتجاجی مہم زور پکڑ گئی، بڑے فساد کا اندیشہ

ہر سال لاکھوں ایرانی اپنے خاندان اور دوستوں سے ملنے کے لئے ایران ایئر کے ذریعے تہران کا سفر کرتے ہیں اور ایران ایئر پر پابندی سے انہیں اس سفر میں مشکلات کا سامنا ہے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران ایئر پر پابندی لگائے جانے کے بعد یورپ میں مقیم ایرانیوں کی احتجاجی مہم زور پکڑ گئی ہے جس کے یورپی ممالک میں بڑے فساد کا خدشہ منڈلانے لگا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یورپ میں مقیم ایرانیوں نے ایران ایئر پر پابندی لگائے جانے کے خلاف لیکٹرانک دستخطی مہم میں کہا ہے کہ ہر سال لاکھوں ایرانی اپنے خاندان والوں اور دوستوں سے ملنے کے لئے ایران ایئر کے ذریعے تہران کا سفر کرتے ہیں اور ایران ایئر پر پابندی سے انہیں اس سفر میں مشکلات کا سامنا ہے۔ الیکٹرانک دستخطی مہم میں یورپی یونین اور برطانوی حکومت کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ یاد رہے یورپی یونین اور برطانوی حکومت نے یوکرین جنگ میں تہران کی مداخلت کے بے بنیاد بہانے سے ایران ایئر پر پابندی لگا دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button