انٹرنیشنل

امریکی صدارتی انتخابات، شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ

شمالی کوریا کی جانب سے یہ میزائل امریکہ کے ہونے والے 60 ویں صدارتی انتخابات کے دوران داغا گیا ہے:جوائنٹ چیف آف سٹاف

سیؤل(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ،میزائل جاپان کے خصوصی معاشی زون سے باہر جا گرا ہے جس کے بعد چیف آف سٹاف نے تحریری بیان بھی جاری کر دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی جوائنٹ چیف آف سٹاف نے شمالی کوریا کے میزائل داغنے کے بارے میں تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے جنوبی کو ریا کے مشرقی ساحل پر ایک نامعلوم بیلسٹک میزائل داغا۔ ادھر جاپانی فوج نے بھی کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل سمجھا جانے والا میزائل جاپان کے خصوصی معاشی زون سے باہر گرا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے یہ میزائل امریکہ کے ہونے والے 60 ویں صدارتی انتخابات کے دوران داغا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button