انٹرنیشنل

ٹرمپ کی کامیابی کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس بھی میدان میں آگئی، بڑا بیان داغ دیا

ٹرمپ کو ان کے بیانات کے حساب سے جانچا جائیگا کیونکہ انہوں نے کہا تھا وہ بطور امریکی صدر غزہ جنگ کو چند گھنٹوں میں روکیں گے: حماس

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس بھی میدان میں آگئی اور آتے ہی بڑا بیان داغ دیا جس پر سب حیران رہ گئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیاب ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے حماس رہنما سمی ابو ذوہری نے کہا کہ ٹرمپ کو ان کے بیانات کے حساب سے جانچا جائیگا کیونکہ انہوں نے کہا تھا وہ بطور امریکی صدر غزہ جنگ کو چند گھنٹوں میں روکیں گے۔ حماس پولیٹیکل بیورو کے ممبر باسم نعیم نے کہا کہ صیہونی ریاست کی اندھی حمایت ختم ہونی چاہیے کیونکہ یہ حمایت ہمارے لوگوں کے مستقبل اور خطے کے کی قیمت پر آتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button