انٹرنیشنل

حماس کے رہنماؤں کو بے دخل کرنے کا معاملہ،قطر ،امریکی دھمکیوں کے سامنے ڈٹ گیا

 امریکی سفارت کار نےنام نہ ظاہر کرنے کی شرط پربتایا ہےکہ قطر نےحماس کےتمام رہنماؤں کو ملک بدرکرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے

دوحا(ویب ڈیسک)حماس کے رہنماؤں کو بے دخل کرنے کا معاملہ،قطر ،امریکی دھمکیوں کے سامنے ڈٹ گیا۔رپورٹس کے مطابق قطرکی وزارت خارجہ نےاعلان کیا ہےکہ ان کا ملک اسرائیل اورحماس کےدرمیان غزہ جنگ بندی پر مذاکرات کو عارضی طورپرمعطل کررہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی سفارت کار نےنام نہ ظاہر کرنے کی شرط پربتایا ہےکہ قطر نےحماس کےتمام رہنماؤں کو ملک بدرکرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا کا بھی کہنا تھا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کے دباؤ پر قطر نے حماس کے دفاتر بند اور رہنماؤں کو ملک چھوڑنےکا حکم دیدیا ہے۔   

تاہم قطر کی وزارت خارجہ کے بیان میں ان افواہوں کی سختی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ قطر کے بعد اب کسی بھی دوسرے ملک کو حماس کے رہنماؤں کو اپنے یہاں محفوظ جگہ نہیں دینی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button