عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا
سربراہ اجلاس میں عرب لیگ اور او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت شرکت کررہے ہیں

ریاض (ویب ڈیسک)عرب اسلامی سربراہی اجلاس آج سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا، وزیر اعظم شہبازشریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سربراہ اجلاس میں عرب لیگ اور او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت شرکت کررہے ہیں۔کانفرنس میں فلسطین اور لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اسلامی ممالک کے رہنما مشرق وسطی کی صورتحال پر تجاویز پیش کریں گے۔
کانفرنس کی سائیڈ لائینز پروزیراعظم شہبازشریف کی عالمی رہنماوں سےملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ کانفرنس میں شرکت کلیے شہبازشریف کل ریاض پہنچےتھے۔ ریاض کےرائل ایئرپورٹ پرریاض کےڈپٹی گورنرشہزادہ محمد بن عبد الرحمان بن عبدالعزیز،سعودی عرب میں تعینات پاکستان کےسفیراوردیگرسفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا تھا۔دورہ سعودی عرب کےموقع پروزیراعظم شہبازشریف کےہمراہ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ اورمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔