انٹرنیشنل
شمالی کوریا نےروس کےساتھ تاریخی دفاعی معاہدے کی تصدیق کردی
معاہدے کے تحت سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دیتے ہوئے دونوں ممالک کسی بھی فریق پر حملے کی صورت میں ایک دوسرے کا دفاع کر سکیں گے

ماسکو(ویب ڈیسک)شمالی کوریا نےروس کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدے کی تصدیق کردی۔شمالی کوریا کی سرکاری خبرایجنسی کےمطابق شمالی کوریا کےسربراہ کم جونگ ان نےایک حکم نامے کےذریعےکریملن سےمعاہدے کی توثیق کردی ہے۔معاہدے کےتحت سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دیتےہوئےدونوں ممالک کسی بھی فریق پرحملےکی صورت میں ایک دوسرے کا دفاع کرسکیں گے۔خیال رہےکہ روس پہلےہی گزشتہ ہفتےاس معاہدے کی توثیق کرچکا ہے۔ دونوں ممالک کےدرمیان اسٹرٹیجک شراکت داری کےمعاہدے پرجون میں دستخط ہوئےتھے۔ روسی صدرولادی میر پیوٹن نےجون میں ہونےوالےاس معاہدے کو اہم پیش رفت قراردیا تھا۔



