انٹرنیشنل

اسرائیل کےساتھ سیاسی وسفارتی تعلقات،یورپی یونین نےغزہ کےعوام کےحق میں آواز اُٹھادی

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بوریل نے اسرائیل سے سیاسی تعلقات ختم کرنے پر غور شروع کر دیا

پیرس(ویب ڈیسک)اسرائیل کے ساتھ سیاسی و سفارتی تعلقات،یورپی یونین نے غزہ کے عوام کے حق میں آواز اُٹھادی،رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بوریل نے اسرائیل سے سیاسی تعلقات ختم کرنے پر غور شروع کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بوریل نے یورپی وزرائے خارجہ کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔
جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق پر خدشات دور کرنے میں ناکام رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی شق کے تحت اسرائیل سے سیاسی تعلقات ختم کرنے کی قرارداد پیش کروں گا۔دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم کے فورا بعد اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ کی پناہ گاہوں پر حملہ کر دیا۔گزشتہ شب کے اختتام تک اسرائیلی فورسز کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 64 جبکہ لبنان میں 28 ہو گئی تھی۔اقوامِ متحدہ کے امدادی سربراہ کا کہنا تھا کہ دنیا غزہ میں سنگین ترین بین الاقوامی جرائم کی کارروائیوں کا مشاہدہ کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button