انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج نےجنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا

اسرائیلی فوجی جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔اسرائیلی فوج نے ہلاک 5 فوجیوں کے نام اور تصاویرجاری کردی ہیں

غزہ(ویب ڈیسک)اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی جنوبی لبنان میں حزب اللہ سےجھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔اسرائیلی فوج نےہلاک 5 فوجیوں کے نام اورتصاویرجاری کردی ہیں۔دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کےچیف جوزف بوریل نےاسرائیل سے سیاسی تعلقات ختم کرنےپرغورشروع کردیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کےمطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کےچیف جوزف بوریل نےیورپی وزرائےخارجہ کو اس حوالےسےخط لکھ دیا ہے۔جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق پرخدشات دورکرنےمیں ناکام رہا ہے۔انہوں نےکہا ہےکہ انسانی حقوق کی شق کے تحت اسرائیل سے سیاسی تعلقات ختم کرنےکی قرارداد پیش کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button