انٹرنیشنل
ایرانی وزارت خارجہ نےنیو یارک میں ایلون مسک کی ایرانی سفیر سےملاقات کی تردید کردی
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایلون مسک کی ایرانی سفیر سے ملاقات کی جھوٹی خبر امریکی میڈیا نے پھیلائی

تہران(ویب ڈیسک)ایرانی وزارت خارجہ نے نیو یارک میں ایلون مسک کی ایرانی سفیر سے ملاقات کی تردید کردی۔ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایلون مسک کی ایرانی سفیر سے ملاقات کی جھوٹی خبر امریکی میڈیا نے پھیلائی۔خیال رہے کہ امریکی میڈیا نے خبروں میں دعوی کیا تھا کہ تہران واشنگٹن کشیدگی کم کرنے کیلئے نومنتخب صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلون مسک نے ایرانی سفیر سے ملاقات کی ہے۔



