انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج نے آٹھ منزلہ رہائشی عمارت کو فضائی حملے میں تباہ کردیا

اسرائیلی طیاروں نےعمارت پر ایک ساتھ پانچ میزائل داغ دیے، حملےمیں 4 لبنانی شہری شہید اور 24 زخمی ہوگئے

بیروت(ویب ڈیسک) لبنان میں اسرائیلی فوج نے آٹھ منزلہ رہائشی عمارت کو فضائی حملے میں تباہ کردیا، حملے میں 4 لبنانی شہری شہید اور 24 زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کےمطابق اسرائیلی طیاروں نےعمارت پر ایک ساتھ پانچ میزائل داغ دیے، حملےمیں 4 لبنانی شہری شہید اور 24 زخمی ہوگئے،شام میں اسرائیلی بمباری سےحزب اللہ کےکمانڈرعلی موسیٰ دقدوق جاں بحق ہوگئے۔

علی موسیٰ پر 2007 میں عراق میں امریکی افواج پرحملےکا الزام تھاجس میں پانچ امریکی فوجی مارے گئےتھے۔ دوسری جانب حزب اللہ نےاسرائیلی شہرحیفامیں اہم اہداف کو نصر 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا،حملے میں اسرائیلی فوج کا تکنیکی مرکز تباہ ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button