انٹرنیشنل

اسرائیلی شہری متحدہ عرب امارات میں لاپتا ہوگیا،نیتن یاہو کا الزام

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کا شہری جمعرات سے لاپتا ہے، اسرائیلی شہری کی گمشدگی دہشتگردی واقعہ ہے

ابوظہبی(ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم کے دفترکا کہنا ہےکہ متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی شہری لاپتا ہوگیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کا شہری جمعرات سے لاپتا ہے، اسرائیلی شہری کی گمشدگی دہشتگردی واقعہ ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ وزیراعظم دفتر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی شہری کے پاس یورپی ملک مالدووا کی شہریت موجود ہے، لاپتا اسرائیلی شہری آرتھو ڈوکس یہودی تنظیم کا مندوب تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خبر پر فی الحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button