انٹرنیشنل

اسرائیل کی حمایت،یورپ کی امریکا کو نیٹو کے خاتمہ کی دھمکی

یورپی یونین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ کے معاملہ پر اس نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھی تو نیٹو اتحاد کا خاتمہ ہو جائے گا

برلن(ویب ڈیسک)اسرائیل کی حمایت،یورپ کی امریکا کو نیٹو کے خاتمہ کی دھمکی،رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو وزیر اعظم اسرائیل اور یواو گیلنٹ سابق وزیر دفاع کے غزہ جنگ کے دوران جنگی جرائم میں ارتکاب کو بنیاد بنا کر وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ جبکہ سات اکتوبر کو اسرائیل پر القسام بریگیڈ کے حملے کے باعث محمد ضیف کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ذیل میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر اسرائیل ، حماس، امریکہ، یورپی یونین اور مشرق وسطیٰ کی طرف سے دیے گئے ردعمل دیے جارہے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے اپنے وارنٹ گرفتاری کو مسترد کرتے ہوئے دوٹوک انداز اختیار کیا ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ کے معاملہ پر اس نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھی تو نیٹو اتحاد کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ان کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ وارنٹ گرفتاری یہود دشمنی پر مبنی ہیں۔صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا اس فیصلے کے ذریعے جمہوریت و حق آزادی پر دہشت گردی کا الزام لگایا گیا ہے۔ جبکہ حماس کی کارروائیوں کو انسانیت کے خلاف جرائم کے لیے انسانی ڈھال بنا دیا گیا ہے۔وزیر خارجہ اسرائیل گیڈون سار نے کہا کہ یہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے لیے تاریک لمحہ ہے۔ عدالت نے جنگی جرائم کے سلسلے میں مضحکہ خیز فیصلہ جاری کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے فوجداری عدالت کے فیصلے کے بارے میں کہا اسرائیل اپنے حق دفاع کا استعمال کرتا ہے۔ یہ وارنٹ گرفتاری دہشت گردی کا انعام ہیں۔سابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے جنگی جرائم کی وجہ سے نیتن یاہو اور یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ‘بین الاقوامی فوجداری کی طرف سے جاری کیے گئے یہ وارنٹ گرفتاری اسرائیلی رہنماؤں کے لیے نہیں بلکہ خود بین الاقوامی فوجداری عدالت کے لیے باعث شرم ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ یہود دشمنی پر مبنی فیصلہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button