انٹرنیشنل

گولڈن ٹیمپل میں سکھ تنظیم کے رہنماء پر قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے

62 سالہ سکھبیر سنگھ بادل سکھ رہنماؤں کی جانب سے دی گئی سزا کے طور پر گولڈن ٹیمپل کے داخلی دروازے پر نیزہ لیے بیٹھے تھے

امرتسر (مانیٹرنگ ڈیسک) سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل میں سکھ تنظیم اکالی دل کے رہنماء پر قاتلانہ حملہ جس میں وہ بال بال بچ گئے جبکہ حملہ آور کو پولیس نے موقع پر گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نارائن سنگھ چوڑا نے ایک گولی چلائی جو سکھبیر سنگھ کو لگنے کے بجائے گولڈن ٹیمپل کے ستون پر لگی جبکہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور حملے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دربار صاحب کے سامنے سکھبیر سنگھ پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو وہاں موجود لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، ملزم کی شناخت نارائن سنگھ چوڑا کے نام سے ہوئی ہے۔ 62 سالہ سکھبیر سنگھ بادل سکھ رہنماؤں کی جانب سے دی گئی سزا کے طور پر گولڈن ٹیمپل کے داخلی دروازے پر نیزہ لیے بیٹھے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button