انٹرنیشنل

ایک اورتاریخی مسجد انتہا پسند ہندوؤں کےنشانےپرآگئی

اترپردیش کےشہرسمبھل میں جامع مسجد کےسروے اوردرگاہ اجمیرشریف کی جگہ مندر کےدعوے کےبعد ہندو انتہا پسنوں کا نیا اقدام سامنےآگیا ہے

اترپردیش(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش کےشہرسمبھل اوردرگاہ اجمیرشریف کےبعد ایک اورتاریخی مسجد انتہا پسند ہندوؤں کےنشانےپرآگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اترپردیش کےشہرسمبھل میں جامع مسجد کےسروے اوردرگاہ اجمیرشریف کی جگہ مندر کےدعوے کےبعد ہندو انتہا پسنوں کا نیا اقدام سامنےآگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد کو بھی انتہا پسند ہندوؤں کی تنظیم ہندو سینا نے نشانہ بناتے ہوئے محکمۂ آثارِ قدیمہ سے نئی دہلی کی جامع مسجد کا سروے کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ہندو سینا نےجامع مسجد کے سروے کے لیے درخواست آرکیالوجیکل سروے کو جمع کرا دی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دہلی کی جامع مسجد میں مورتیوں کی باقیات ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نئی دہلی کی جامع مسجد سے مورتیاں نکال کر مندروں میں دوبارہ لگائی جائیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہندو سینا درگاہ اجمیر شریف کی جگہ مندر ہونے کے دعوے پر عدالت میں درخواست جمع کرا چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button