انٹرنیشنل

اسرائیل نے ظم و ستم کی انتہاء کر دی، غزہ کے بعد فلسطینیوں پر حملہ کرنے کی نئی منصوبہ بندی تیار

اسرائیل نے فلسطین کے مغربی کنارے میں آباد کی گئی غیر قانونی آبادیوں کی حفاظت کے نام پر خودکار ہتھیار نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے: میڈیا کا دعویٰ

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے ظلم و ستم کی انتہاء کر دی، غزہ کے بعد فلسطینیوں پر حملہ کرنے کی نئی منصوبہ بندی تیار کرلی ہے جس کے بعد فلسطینی عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیل نے فلسطین کے مغربی کنارے میں آباد کی گئی غیر قانونی آبادیوں کی حفاظت کے نام پر خودکار ہتھیار نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج مغربی کنارے پر دور سے کنٹرول کیے جانے خودکار ہتھیار نصب کرنے کی تیاری کررہی ہے، اس خودکار سسٹم کو ‘See-Fires’ بھی کہا جاتا ہے جس میں ایک ٹاور، نگرانی کے جدید آلات اور مہلک آگ نکالنے والے سمیت دیگر ہتھیار شامل ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فلسطینی مغربی کنارے میں 300 غیر قانونی اسرائیلی آبادیاں قائم ہیں جن میں تقریبا 7 لاکھ اسرائیلی آبادکار رہائش پذیر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button